جماعت اسلامی کے رہنماءمولانا اللہ داد نظامی انتقال کرگئے

جماعت اسلامی کے رہنماءمولانا اللہ داد نظامی انتقال کرگئے
جماعت اسلامی کے رہنماءمولانا اللہ داد نظامی انتقال کرگئے

  

وہاڑی(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی وہاڑی کے رہنماءمولانا اللہ داد نظامی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی وہاڑی کے رہنماءمولانا اللہ داد نظامی انتقال کرگئے،مولانا اللہ داد نظامی ایک معروف علمی شخصیت تھے،انہوں سینکڑوں نو جوانوں کی رہنمائی کی،اسلامی جمعیت طلبہ یا جماعت اسلامی میں ایسا کوئی فرد نہیں ہوگا جو ان کو جانتا ہو،پنجاب کے ایک گاﺅں میں رہنے اور معذوری کے باوجود نام کمایا۔

مرحوم پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف ،بورے والا سے ایم پی اے کے سابق امیدوار رفیق نظامی ایڈووکیٹ کے بھائی ،نائب صدرلاہورپریس کلب عبدالمجیدنظامی کے استاد تھے،ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں گگو منڈی میں ادا کردی گئی ہے،نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔

انہوں نے اپنے گاﺅں جھوک نواز میں بلال اسلامک سنٹر،غزالی سکو ل سٹم قائم کیا جہاں ہرسال قران کلاسز کا اہتمام کیا جاتا ہے،اس قران کلاس میں ملک بھر سے لوگ شریک ہوتے ہیں،انہوں نے متعدد کتابیں اور مضامین بھی لکھے۔

مزید :

وہاڑی -