’ہمارے ملک کی فوج نے چن چن کر ملک سے مسلمانوں کا صفایا کرنے کی تیاری کرلی ہے اور اب اسرائیل سے۔۔۔‘ بڑے یورپی ملک سے ایسی خبر آگئی کہ جان کر ہر مسلمان کا خون کھول اٹھے

’ہمارے ملک کی فوج نے چن چن کر ملک سے مسلمانوں کا صفایا کرنے کی تیاری کرلی ہے ...
’ہمارے ملک کی فوج نے چن چن کر ملک سے مسلمانوں کا صفایا کرنے کی تیاری کرلی ہے اور اب اسرائیل سے۔۔۔‘ بڑے یورپی ملک سے ایسی خبر آگئی کہ جان کر ہر مسلمان کا خون کھول اٹھے

  


پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں مسلمانوں پر طرح طرح کی پابندیاں تو عائد کی ہی جا رہی تھیں لیکن اب ایک ایسی خبر آ گئی ہے کہ جان کر ہر مسلمان کا خون کھول اٹھے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی فوج نے اسرائیلی فوج کی معاونت سے فرانس سے مسلمانوں کا صفایا کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ یہ انکشاف فرانسیسی صحافی و سیاسی مبصر ایرک زیمر نے کیا ہے۔

’لندن ویسے تو محفوظ ہے لیکن کبھی کسی پاکستانی۔۔۔‘ چینی ائیرلائن نے اپنے مسافروں کو ایسی ہدایت دے دی کہ جان کر پاکستانیوں کو بے حد افسوس ہو

ایرک زیمر کا کہنا ہے کہ ”فرانسیسی فوج ملک کی 50لاکھ مسلمان آبادی کو ختم کرنے کے لیے ایک آپریشن کی منصوبہ بندی کر چکی ہے اور اس آپریشن کو ”آپریشن بریمبلیس“ (Operation Brambles)کا نام دیا گیا ہے۔“ آر ٹی ایل ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے 58سالہ ایرک زیمر کا کہنا تھا کہ ”فرانسیسی فوج کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ جنرل سٹاف آف آرمی جانتے ہیں کہ ایک دن آئے گا جب مسلمانوں سے وہ زمین واگزار کروائی جائے گی جو خود فرانسیسیوں کے لیے اجنبی بن چکی ہے۔ اس مقصد کے لیے جس آپریشن کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے اس میں فرانسیسی فوج کو اسرائیلی فوجی ماہرین کی معاونت حاصل تھی۔ فرانسیسی مسلمانوں کے خلاف یہ آپریشن غزہ میں کیے جانے والے اسرائیلی فوج کے آپریشن کی طرز پر ہو گا۔ آپریشن کا یہ طریقہ کار اسرائیلی فوجی ماہرین نے ہی اپنے تجربے کی بنیاد پر فرانسیسی فوجی حکام کو تجویز کیا ہے۔“

مزید : بین الاقوامی