ایپل کا نیا واٹر پروف آئی فون 7، لیکن دراصل کیا واقعی اسے پانی کچھ نہیں کہتا؟ اگر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

ایپل کا نیا واٹر پروف آئی فون 7، لیکن دراصل کیا واقعی اسے پانی کچھ نہیں کہتا؟ ...
ایپل کا نیا واٹر پروف آئی فون 7، لیکن دراصل کیا واقعی اسے پانی کچھ نہیں کہتا؟ اگر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کا نیا آئی فون 7متعارف کروا دیا گیا ہے جو کمپنی کا پہلا واٹرپروف سمارٹ فون ہے۔ لیکن کیا یہ واقعی واٹرپروف ہے؟ اگر آپ آئی فون 7خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کا وارنٹی کارڈ دھیان سے پڑھئے گا، آپ کو اس کا جواب مل جائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ آئی فون 7کو سب سے زیادہ واٹرپروف ریٹنگ آئی پی 67دی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ پانی کے خلاف مدافعت رکھتا ہے لیکن ایپل کمپنی اس کی ذمہ داری نہیں لیتی۔ کمپنی نے وارنٹی میں واضح طور پر لکھ دیا ہے کہ آئی فون 7کے پانی میں گر کر خراب ہونے کے امکانات باقی ہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے اور کسی صارف کا فون پانی میں گر کر خراب ہو جاتا ہے تو کمپنی مفت میں اسے ٹھیک کرکے نہیں دے گی۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بھی آئی فوج 7کے متعلق اسی نوعیت کی وارننگ جاری کر رکھی ہے۔ وارنٹی میں کمپنی نے انتباہ کر رکھی ہے کہ فون اگر گیلا ہو تو اسے چارجنگ پر مت لگائیں۔

دنیا کے کس موبائل پر بہترین سگنل آتے ہیں اور کونسا فون کال کرنے کیلئے بہترین ہے؟ طویل تحقیق کے بعد ماہرین نے فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کونسا فون آیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی