یو ایس اوپن: سٹین واورینکا کی ٹورنامنٹ میں شاندار واپسی، فائنل میں جاکووچ کے مدمقابل

یو ایس اوپن: سٹین واورینکا کی ٹورنامنٹ میں شاندار واپسی، فائنل میں جاکووچ کے ...
یو ایس اوپن: سٹین واورینکا کی ٹورنامنٹ میں شاندار واپسی، فائنل میں جاکووچ کے مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(نیوز ڈیسک) یو ایس اوپن میں سوئس سٹار سٹین واورینکا نے اس وقت نئی تاریخ رقم کر دی جب انہوں نے سیمی فائنل میں جاپان کے کھلاڑی کی نیشیکوری کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر ون سربیا کے نواک جاکووچ سے اتوار کو ہوگا۔جاکووچ نے سیمی فائنل میں فرانس کے ٹینس سٹار گائل مونفلز کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کا فائنل کل کھیلا جائیگا

واضح رہے کہ یو ایس اوپن کے ابتدائی راونڈ میں سٹین واورینکا اس وقت ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے قریب تھے جب ان کے مخالف برطانیہ کے ڈین ایون کو میچ جیتنے کیلئے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا لیکن وہ یہ پوائنٹ حاصل نہ کر سکے تھے جس کے بعد سوئس سٹار نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور برطانیہ کے اینڈی مرے سمیت کئی کھلاڑیوں کو شکست دی۔ یہ یو ایس اوپن کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی کھلاڑی ایک پوائنٹ کے بل بوتے پر فائنل میں پہنچا۔

مزید :

کھیل -