جیواور سیکیورٹی ادارے ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ، رینجرز نے بڑا قدم اٹھانے کافیصلہ کرلیا

جیواور سیکیورٹی ادارے ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ، رینجرز نے بڑا قدم اٹھانے ...
جیواور سیکیورٹی ادارے ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ، رینجرز نے بڑا قدم اٹھانے کافیصلہ کرلیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جیوٹی وی پر ڈاکٹر عاصم کیس سے متعلق پروگرام کرنے اوررینجرز پرالزامات لگائے جانے کے بعد شہرقائد میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے برسرپیکار سندھ رینجرز نے ٹی وی چینل کے خلاف سندھ ہائیکورٹ اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔

92نیوز کے مطابق رینجرز کے وکیل شیخ ساجد محبوب نے کہاکہ پروگرام میں غلط معلومات فراہم کرکے کیس پر اثرانداز ہونے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ، کسی ایک محکمے کو بدنام کرنے کی کوشش کرنا انتہائی غلط قدم ہے ، بتایاجائے کہ ایک سال بعد کس کے کہنے پر پروگرام کیا گیا جبکہ خودساختہ شواہد پیش کیے گئے اور مقدمہ پہلے ہی عدالتوں میں زیرسماعت ہے ۔

یادرہے کہ جیوکے پروگرام ’شاہ زیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں دعویٰ کیاگیاتھا کہ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کیس میں ضیاءالدین ہسپتال کے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے مختلف سیاستدانوں کو پھنسایا ہے اورایسے لوگوں کے نام بھی شامل ہیں جو یا تو انتقال کرچکے ہیں یا کبھی اس ہسپتال میں آئے ہی نہیں ۔

مزید :

قومی -