چین بیس ہزار کلومیٹر تیز رفتار ریلوے سسٹم رکھنے والا پہلا ملک بن گیا

چین بیس ہزار کلومیٹر تیز رفتار ریلوے سسٹم رکھنے والا پہلا ملک بن گیا
چین بیس ہزار کلومیٹر تیز رفتار ریلوے سسٹم رکھنے والا پہلا ملک بن گیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین بیس ہزار کلومیٹر تیز رفتار ریلوے سسٹم رکھنے والا پہلا ملک بن گیا۔

چینی نیوز ایجنسی زنہوا کے مطابق چین بیس ہزار کلومیٹر تک تیز رفتار ریلوے کا نظام رکھنے والا واحد ملک ہے جس کا دور دور تک کوئی ثانی نہیں ہے،ابتدائی ادوار میں یہ فی گھنٹہ تین سو کلومیٹر کا ٹریک 360کلومیٹر پر مشتمل تھا اور اس کے نو سٹیشن تھے۔

یہ ریلوے سٹم ملک کے شمالی حصے کو جنوبی حصے سے جوڑتا ہے،مشرق سے مغرب تک ایک الگ سسٹم ہے،ایک اور ریلوے ٹریک باﺅجی سے لانچو تک آپریشنل ہوچکا ہے جس پر ہائی سپیڈ گاڑیاں دوڑتی ہیں۔

چین کی ریلوے کارپوریشن کے سربراہ ہانگ شن کا کہنا ہے کہ گیارہ سال میں دس ہزار کلومیٹر کا حصہ بنایا گیا اگلے تین سال میں یہ دوگنا ہوگیا اور امید ہے کہ 2030ءتک یہ 45000کلومیٹر تک پہنچ جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -