اسلام آباد اور جڑانوالہ میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 60سے زائد مشکوک افراد زیر حراست
اسلام آباد،جڑانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد اور جڑانوالہ میں پولیس نے بڑے سرچ آپریشن کئے اس دوران 60سے زائدمشکوک افراد کو زیر حراست لے لیا گیا ہے ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق زیر حراست افراد سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئیں۔ جڑانوالہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر کیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم مقامات پر منتقل کر کے ان سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔اسلام آباد میں بھی پولیس نے بڑا سرچ آپریشن کیا ہے ۔ یہ آپریشن رمنا اور گولڑہ کے علاقوں میں کیا گیا۔ اس دوران پولیس نے 20سے زائد موٹر سائیکلیں بھی بند کر دیں۔