خرابی صحت کی وجہ سے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ 35سال میں پہلی بار خطبہ حج نہیں دے سکیں گے

خرابی صحت کی وجہ سے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ 35سال میں پہلی بار خطبہ حج ...
خرابی صحت کی وجہ سے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ 35سال میں پہلی بار خطبہ حج نہیں دے سکیں گے

  

مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے 35 سال میں پہلی بار خرابی صحت کے باعث خطبہ حج دینے سے معذرت کرلی ہے۔

لبیک الٰھم لبیک ،پوری دنیا سے مکہ مکرمہ پہنچنے والے لاکھوں فرزندان توحید منیٰ کی جانب گامزن،لاکھوں سفید خیمہ بستیاں آباد

میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ نے خرابی صحت کے باعث خطبہ حج دینے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد اب الشیخ صالح بن حمید خطبہ حج دیں گے۔واضح رہے کہ مفتی اعظم سعودی عرب 1981 سے مسلسل خطبہ حج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جنہیں 1999 میں شیخ عبدالعزیز بن باز کے انتقال کے بعد مفتی اعظم کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جب کہ مفتی اعظم سعودی عرب کی عالم دین کونسل اور افتا کونسل کے چیرمین بھی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -