مصباح الحق ون ڈے ٹیم کو بھی نمبر ون بنا سکتے ہیں، ٹیم میں واپس لایا جائے:عمران خان

مصباح الحق ون ڈے ٹیم کو بھی نمبر ون بنا سکتے ہیں، ٹیم میں واپس لایا جائے:عمران ...
مصباح الحق ون ڈے ٹیم کو بھی نمبر ون بنا سکتے ہیں، ٹیم میں واپس لایا جائے:عمران خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ون ڈے ٹیم کو بھی نمبر ون بنا سکتے ہیں۔ان کو ٹیم میں واپس لایا جائے۔

دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا جو پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو ون ڈے ٹیم میں واپس لایا جائے وہ بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ٹیسٹ ٹیم میں بہترین کھیلنے والا کھلاڑی ون ڈے میں کیوں نہیں کھیل سکتا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مصباح نے اپنی صلاحیتوں سے ٹیسٹ ٹیم کو نمبر ون بنایا ہے اسی طرح وہ ون ڈے ٹیم کو بھی نمبر ون بنا سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -