ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں بلااجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر دی،80تنظیموں کو اجازت مل گئی

ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں بلااجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر ...
ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں بلااجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر دی،80تنظیموں کو اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے شہر میں بلااجازت کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی اور اس ضمن میں ڈی سی اولاہور نے باقاعدہ دفعہ144کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کو کھالیں اکھٹی کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی، صرف ایسی تنظیمیں کھالیں اکھٹی کر سکتی ہیں جن کو ضلعی انتظامیہ نے اجازت دی ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اب تک ضلعی انتظامیہ لاہور نے 80تنظیموں کو کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت دی ہے اور یہ تنظیمیں صرف اپنے مخصوص علاقوں سے کھالیں اکھٹی کریں گی جبکہ کھالیں اکھٹی کرنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام ٹا ؤنز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر بلا اجا زت کو ئی شخص یا تنظیم کھا لیں اکٹھی کر تا ہوا پا یا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیں۔اس ضمن میں20ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور کھالیں اکٹھی کر نے کے لیے 200کے قریب پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں جہاں پر اجا زت لینے والی تنظیموں کے اہلکار کھا لیں اکٹھی کریں گے۔

مزید :

لاہور -