لاہور پولیس نے عید الاضحی کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا،6ہزاراہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور پولیس نے عید الاضحی کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا،6ہزاراہلکار ...
لاہور پولیس نے عید الاضحی کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا،6ہزاراہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے عید الاضحی کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا‘ 6 ہزار پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات کیے جائیں گے‘2325 مساجد جبکہ 255 کھلے مقامات کو حساس قرار دے دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے لیے پلان تشکیل دے دیا ہے ، تھانوں میں تعینات اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پولیس لائنز سے اضافی نفری اور سکیورٹی برانچ کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔سکیورٹی انتظامات کے تحت مساجد اور کھلے مقامات، جہاں عید کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گئے، انہیں اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس نے اے کیٹیگری میں 162مساجد اور 24 کھلے مقامات انتہائی حساس قرار دیئے ہیں۔ لاہور میں ہونے والے عید کے اجتماعات 3300مقامات پر ہوں گے جن میں سے 2500کے قریب مقامات حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔

مزید :

لاہور -