عید الاضحی،وفاقی دارلحکومت کا سیکیورٹی پلان تیار،پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، 3ہزار جوان ذمہ داریاں نبھائیں گے

عید الاضحی،وفاقی دارلحکومت کا سیکیورٹی پلان تیار،پولیس ملازمین کی چھٹیاں ...
عید الاضحی،وفاقی دارلحکومت کا سیکیورٹی پلان تیار،پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، 3ہزار جوان ذمہ داریاں نبھائیں گے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارلحکومت میں عیدالا اضحی کے موقع پر جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے گیا، تمام وفاقی پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں عید الاضحی کے موقع پرجامع سکیورٹی پلان ترتیب دیاگیا ہے ۔ ا س پلا ن کے تحت اسلام آباد پولیس بشمول رینجرز کے 3000 افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹیز کے فرائض سرانجام دیں گے, وفاقی پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ عید کے اجتماعات کے دوران پولیس کمانڈوز اور رینجرز کے دستے تعینات کئے جائیں گے جبکہ عبا دت گا ہو ں کے نزدیک پا رکنگ کی ہر گز اجا ز ت نہ ہو گی ۔فیصل مسجد میں نماز عید کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔تمام کھلے مقاما ت کو چاروں طر ف سے کا ر ڈن آف کر کے ایک انٹر ی پو ائنٹ قائم کیاجائے گا تاکہ ہر آنے جانے والے کی تلاشی لی جا سکے اور مشکو ک افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے ۔ عید کی شا پنگ کے لیے شا پنگ سینٹرز اور شہر کی مختلف مار کٹیو ں پر پولیس کی اضا فی نفری لگا ئی گئی ہے.

مزید :

اسلام آباد -