طاہرالقادری مصدقہ جھوٹے ،بڑا فساد پھیلانا قتل و غارت گری کرنا ان کا مشن ،پی ٹی آئی والے بے چارے،ان کی حالت پر رحم آتا ہے: سینیٹر پرویز رشید

طاہرالقادری مصدقہ جھوٹے ،بڑا فساد پھیلانا قتل و غارت گری کرنا ان کا مشن ،پی ...
طاہرالقادری مصدقہ جھوٹے ،بڑا فساد پھیلانا قتل و غارت گری کرنا ان کا مشن ،پی ٹی آئی والے بے چارے،ان کی حالت پر رحم آتا ہے: سینیٹر پرویز رشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وقاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ طاہرالقادری مصدقہ جھوٹے ،بڑا فساد پھیلانا قتل و غارت گری کرنا ان کا مشن ،پی ٹی آئی والے بے چارے،ان کی حالت پر رحم آتا ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق وقاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کے اعصاب پر عابد شیرعلی اوردانیال عزیز سوار ہیں،یہ مریم نواز سے خوفزدہ ہوچکے ہیں،یہ بے بس ہوچکے مجھے ان پر ترس آتا ہے،کبھی کہتے ہیں کہ سونامی لےکرآئیں گے اور اب سمندرلےکر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ بےچارے رحم کے قابل ہیں ان پر رحم کرنا چاہیے ، وزیراعظم5 سال کے لیے منتخب ہوئے ہیں اپنی مدت پوری کریں گے،خواب دیکھنے کا حق سب کو ہوتا ہے،وزیراعظم جارہے ہیں لیکن امریکا جارہے ہیں۔

رائیونڈ مارچ نہیں کریں گے ،نواز شریف اور پنجاب حکومت عوامی تحریک کو دہشت گرد قرار دینا چاہتے ہیں :طاہر القادری

انہوں نے کہا ہے کہ کیا پارلیمنٹ پر حملہ ان کی طرف سے ہوا تھا یا نہیں ؟خدا نخواستہ کہیں طاہرالقادری نے کوئی سازش توتیار نہیں کرلی،ماڈل ٹاون کے حادثے پرطاہر القادری نے بیان دیا تھاکہ ڈٹ جاو،طاہر القادری مصدقہ جھوٹے ہیں،بڑا فساد پھیلانا قتل و غارت گری کرنا   ان کا مشن ہے ،یہ کزنزکاباہمی معاملہ ہے،وہ آپس میں مبارکباددیں،الگ ہوں یا بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے طاہرالقادری کے بیان کی زیادہ فکر ہے،گھروں تک جانے سے کوئی اچھی روایات قائم نہیں ہوں گی ،حکومت نے تین سال تحمل اور برداشت سے کام لیا، حکومت کسی گھبراہٹ کا شکار نہیں ،لوگوں کے گھرتک جانے کے کلچر کو پروموٹ نہیں کرنا چاہیے-

کرپشن مافیا کو پکڑلیا، عمران خان جس گلی سے گزریں، انہیں پتھرماریں:عابد شیرعلی

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کے اعصاب پر عابد شیرعلی اوردانیال عزیز سوار ہیں،طاہرالقادری مصدقہ جھوٹے ہیں،بڑا فساد پھیلانا قتل و غارت گری کرنا ان کا مشن ہے

مزید :

قومی -