پاکستان کے بہادر سپوت اعتزاز حسن شہید کی زندگی پر بنی فلم ”سلیوٹ“ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے بہادر سپوت اعتزاز حسن شہید کی زندگی پر بنی فلم ”سلیوٹ“ کا ٹریلر ...
پاکستان کے بہادر سپوت اعتزاز حسن شہید کی زندگی پر بنی فلم ”سلیوٹ“ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل

  


لاہور(نیوز ڈیسک)اپنے طالبعلم ساتھیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے زندگی قربان کرنے والے نوعمر اور بہادر طالب علم اعتزاز حسن شہید کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ”سلیوٹ“ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت جلد وائل ہونے والے اس ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اس شہید نے اپنی زندگی کی پروا کئے بغیر سکول میں موجود اپنے ساتھیوں کو بچانے کیلئے خودکش حملہ آور کو روکا تھا۔فلم میں اعتزاز حسن کا کردار علی مہتشم کر رہے ہیں۔ دیگر فنکاروں میں صائمہ نور، عجب گل ، نیئر اعجاز، راشد محمود، عدنان خان، پرویز کلیم، جلال حیدر اور ماہ نور شامل ہیں۔نامور ہدایت کار شہزاد رفیق نے فلم ڈائریکٹ کرنے کے ساتھ اس کا سکرپٹ بھی خود لکھا ہے۔واضح رہے کہ اعتزاز حسن شہید نے چھ جنوری 2014کو اس وقت شہادت کا رتبہ حاصل کیا جب انہوں نے ایک خودکش بمبار کو سکول میں داخل ہونے سے روکا تھا۔

مزید : تفریح