جمشید دستی نے بھی عید کے بعد کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

جمشید دستی نے بھی عید کے بعد کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا ...
جمشید دستی نے بھی عید کے بعد کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

  

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے بھی عید کے بعد کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ، اسمبلی میں بیٹھے ہو ئے پاک فوج کے خلاف اور حکومت میں بیٹھے ہو ئے لوگ ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،ملک کو لوٹنے والے جاگیرداروں ، وڈیروں ، گیلانیوں ، قریشیوں اور جعلی گدی نشینوں کا احتساب کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چوک گھنٹہ گھر میں ’’عوامی راج پارٹی ‘‘ کی رکنیت سازی مہم کے آغاز کرتے ہوئے ہاتھوں میں جھاڑو اٹھائے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ،ہماری پارٹی کا امیدوار اور صدر مملکت روزانہ ایک گھنٹہ اپنے علاقے میں جھاڑو دے گا،ہماری حکومت آئی تو صدر مملکت سائیکل استعمال کرے گا ،پروٹوکول بالکل ختم کر دیا جائے گا،عوامی راج پارٹی کے منشور میں کرپشن کی سزا موت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب اور بیلدار کا بیٹا ہوں، اسی لئے میں نے غریبوں کی قوت سے عوامی راج پارٹی کی بنیاد رکھی، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لٹیروں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں، ایک لٹیرا دوسرے لٹیرے کو تحفظ دے رہا ہے،آج انگریز وں کے پروردہ سندھی ، بلوچی ،پشتون ،سرائیکی کے نام پر لسانیت پھیلا رہے ہیں۔جمشید دستی کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے غریبوں کی بات کی تو ہم نے ان کا ساتھ دیا لیکن جب سے انہوں نے زرداری کے بیٹے بلاول کا تعاون حاصل کیا ہے تو عوام ان سے منحرف ہو چکے ہیں جبکہ ان کے ارد گرد بھی مردہ گھوڑے جمع ہیں۔

مزید :

ملتان -