ٹیم سے باہر رہنے پر گذشتہ چند مہینے بہت سخت رہے ،بہترین پرفارمنس سے ون ڈے میں جگہ بنانا چاہتا ہوں :عمر اکمل

ٹیم سے باہر رہنے پر گذشتہ چند مہینے بہت سخت رہے ،بہترین پرفارمنس سے ون ڈے میں ...
ٹیم سے باہر رہنے پر گذشتہ چند مہینے بہت سخت رہے ،بہترین پرفارمنس سے ون ڈے میں جگہ بنانا چاہتا ہوں :عمر اکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ناقص ڈسپلن کے باعث 5 ماہ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد واپسی کرنے والے نوجوان بلے باز عمراکمل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ بڑے سخت تھے اور کسی تنازعے کے بغیر ٹیم میں واپسی ان کا مقصد ہے۔عمر اکمل کو رواں سال ہندوستان میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ڈسپلن کے باعث ٹیم سے باہر کیا گیا تھا تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے انھیں ٹیم میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمراکمل کا کہنا تھا کہ میرا مقصد بغیر کسی تنازعے کے ٹیم میں واپسی کرنا ہے، میرے لیے گزشتہ چند مہینے بہت سخت رہے ہیں کیونکہ میں ٹیم سے باہر تھا تاہم کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں کھیلنے سے مجھے اپنی توجہ برقرار رکھنے میں مدد ملی۔انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی سیریز میرے لیے بہت اہم ہے، میں ٹیم کو جیت میں مدد کرنا چاہتا ہوں تاکہ میں ون ڈے ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرسکوں۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیم میں واپسی پر پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کی جانب سے اعتماد بڑھانے پر شکرگزار ہوں۔

مزید :

کھیل -