غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ بنانے کا الزام:نادرا کوئٹہ کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز گرفتار
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں ایف آئی اے حکام نے نادرا کوئٹہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز جمشید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاراہلکار پر غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے.یہ بیرون ملک لوگوں کو جعلی شناختی کارڈ بنا کر دیتا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم سے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے حکم پر نادرا میں کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے۔