لاہور : گاڑی روکنے پرکارسواروں نے پولیس پر فا ئرنگ کردی، ایک اہلکار زخمی، 5ملزمان گرفتار

لاہور : گاڑی روکنے پرکارسواروں نے پولیس پر فا ئرنگ کردی، ایک اہلکار زخمی، ...
لاہور : گاڑی روکنے پرکارسواروں نے پولیس پر فا ئرنگ کردی، ایک اہلکار زخمی، 5ملزمان گرفتار

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رائیونڈ روڈ پر کار سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ، جوابی کاروائی میں گاڑی میں سوار 5 ملزمان گرفتار۔

پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا توگاڑی روکنے پرکارسواروں نے فا ئرنگ شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار سواروں کے پاس جدید اسلحہ موجود تھا۔ان کو ناکے پر روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی طرف سے بھی فوری طور پر جوابی فائرنگ کی گئی ۔پولیس نے گاڑی میں سوار 5 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہےجبکہ  ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ۔

مزید : لاہور