پاناما لیکس پر وزیراعظم کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے تھی، نواز شریف بنی بنائی چیزیں خراب کر دیتے ہیں: سید غوث علی شاہ

پاناما لیکس پر وزیراعظم کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے تھی، نواز شریف بنی ...
پاناما لیکس پر وزیراعظم کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے تھی، نواز شریف بنی بنائی چیزیں خراب کر دیتے ہیں: سید غوث علی شاہ

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ سندھ اور مسلم لیگیرہنما سید غوث علی شاہ نے بھی پاناما لیکس پر نواز شریف کو قصوروار قراردیدیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ نواز شریف کو اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے تھی لیکن انہوں نے جان بوجھ کر اس معاملے کو خراب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم کو نادان مشیروں نے گھیرا ہوا ہے جو ان تک حقیقت نہیں جانے دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے کبھی اپنی مدت پوری نہیں کی، نوا زشریف بنی بنائی چیزوں کو خراب کر دیتے ہیں۔

مزید : قومی