طاہرالقادری نے رائیونڈ جانے کا فیصلہ کیوں بدلا؟سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

طاہرالقادری نے رائیونڈ جانے کا فیصلہ کیوں بدلا؟سینئر صحافی نے تہلکہ خیز ...
طاہرالقادری نے رائیونڈ جانے کا فیصلہ کیوں بدلا؟سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  


لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کو اپوزیشن جماعتوں سمیت حکومتی حلقوں میں بھی باعث حیرت سمجھا جا رہا ہے۔ہر کوئی یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ نواز شریف پر سنگین الزامات لگانے والے طاہر القادری کس طرح اس سنہری موقع سے پیچھے ہٹ گئے۔

رائیونڈ مارچ نہیں کریں گے ،نواز شریف اور پنجاب حکومت عوامی تحریک کو دہشت گرد قرار دینا چاہتے ہیں :طاہر القادری

اس بارے میں سینئر صحافی اور جیو نیوز کے اینکر پرسن طلعت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ طاہرالقادری کی تنظیموں کو بیرن ممالک سے ہونے والی فنڈنگ کے بارے میں تحقیقات شروع ہو گئی ہیں ۔ ان تحقیقات کی وجہ سے بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیںجس کی وجہ سے انہوں نے اس مارچ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے طاہرالقادری نے رائیونڈ کی جانب مارچ کیلئے اپنے کارکنوں سے رائے بھی لی تھی۔

مزید : قومی