کئی ملکوں میں شدید زلزلہ،تنزانیہ میں 13افراد ہلاک 200سے ز ائد زخمی

کئی ملکوں میں شدید زلزلہ،تنزانیہ میں 13افراد ہلاک 200سے ز ائد زخمی
کئی ملکوں میں شدید زلزلہ،تنزانیہ میں 13افراد ہلاک 200سے ز ائد زخمی

  

دودوما، نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقہ ملک تنزانیہ ،بھارت ، فلپائن، یوگنڈا، کینیا اور کینیڈا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔تنزانیہ میں 5.7 ، بھارت میں4.1 ، فلپائن میں 5.3 اورکینیڈا میں4.3شدت کا زلز لہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ممالک یوگنڈا اورراونڈا کی سرحدوں سے متصل تنزانیہ کے شہر بکوبا میںشدید زلزلہ آیا جہاں 13افرادہلاک جبکہ 203 زخمی ہوگئے ۔بی بی سی کے مطابق 70ہزار آبادی کے والے شہربکوبا میں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جن کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے۔صورتحال کے پیش نظر امدادی ٹیموں کی بڑی تعدادمیں متاثرہ مقامات پر پہنچ گئی اور ملبے تلے دبے درجنوں افراد کوریسکیوکیاجبکہ مزیدبیسیوں افرادکونکالنے کی کوشش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دریں اثنا ضلع بکوبا کے کمشنر کا کہنا ہے کہاگرچہ اس واقعہ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔کئی لوگوں کو طبی امداد دے کر ہسپتالوں سے واپس بھیج دیا گیا ہے اور امید ہے مذکورہ تعداد کے علاوہ مزید زخمی چامنے نہیں آئیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -