لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں توعیدکے بعدماحول ٹھیک ہوجائے گا: ڈاکٹر فاروق ستار ،فیصل سبز واری

لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں توعیدکے بعدماحول ٹھیک ہوجائے گا: ڈاکٹر ...
لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں توعیدکے بعدماحول ٹھیک ہوجائے گا: ڈاکٹر فاروق ستار ،فیصل سبز واری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں رجسٹرڈہے اور پاکستان میں سیاست کررہی ہے،بسیں جلانےکامقدمہ جھوٹاہے،ہم اسے مستردکرتے ہیں ،ہماری بے سروسامانی کا اندازہ آپ کو ہورہا ہوگا،لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں توعیدکے بعدماحول ٹھیک ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے وسیم اختر کی پیرول پر رہائی کا مطالبہ کیا ،نہ ہم ناظم آباد گئے ، ہم پی آئی بی کالونی میں آگئے ،،ہم عزیز آباد سے نکالے گئے تو ہم ڈیفنس نہیں گئے،سیاسی بندشیں ختم ہونی چاہییں،ہمارے بند دفاتر کھولے جانے چاہیں،ہم آگے کی طرف دیکھنا چاہتے ہیں اور کام کرنا چاہتے ہیں،مغالطہ نہ ہو کہ فیصل سبزواری کسی خوف کی وجہ سے گئے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے مڈل کلاس لوگوں کو ایوانوں میں پہنچایا،ایم کیو ایم جیسا سیاسی امن قومی اثاثہ ہے ،ایم کیو ایم میں بے لوث خدمت کا جذبہ ہے ،موروثی سیاست نہیں،ہم نظریاتی سیاست کررہےہیں باقی جماعتوں میں یہ بات نہیں،ایم کیوایم کے علاوہ غریبوں کے مسائل اٹھانے والا کوئی نہیں،ہم ایم کیو ایم کے لوگوں کو لاوارث چھوڑنا نہیں چاہتے ۔

ایم کیو ایم کے رہنماءفیصل سبزواری 6ماہ بعد واپس پاکستان لوٹ آئے
فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ حیدرعباس سے میری ایک دو بار بات ہوئی،انکے خیالات واضح ہیں،8ستمبر کے انتخابات میں ایم کیوایم دھاندلی اورتشدد کانشانہ بنی،ہمیں وسائل نہیں دیے جارہے، سیاست کرنا اور سیاسی جماعت بنانا سب کا حق ہے ، جب اس شہر کو بنانے کی بات کرتے ہیں توپاکستان بنانےکی بات کرتے ہیں،کراچی کے مسائل تب حل ہوں گے جب سب ادارے اس شہرکواون کریں گے ،جرائم کے خلاف آپریشن ہوتا رہنا چاہیے۔

مزید :

کراچی -