بھارت میں ایک بار پھر مسلمانوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روک دیا گیا: عید پر گائے ذبح کرنے پر پابندی

بھارت میں ایک بار پھر مسلمانوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روک دیا گیا: عید ...
بھارت میں ایک بار پھر مسلمانوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روک دیا گیا: عید پر گائے ذبح کرنے پر پابندی

  

ہریانہ(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک بار پھر مسلمانوں کو ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکا جا رہا ہے۔اس کی تازہ ترین مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب ریاست ہریانہ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر گائے ذبح کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے  ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہریانہ کے مسلم اکثریتی علاقے میوات کی مقامی پنچایت میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو گائے کی قربانی نہیں کرنے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہریانہ میں پہلے سے ہی گائے کا گوشت رکھنے، کھانے اور اس کا کاروبار کرنے پر پابندی عائد ہے اس کے علاوہ گائے ذبح کرنے پر 3 سے 10 برس تک قید کی سزا کا قانون ہے جب کہ ایک لاکھ روپے کے جرمانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -