’9/11 حملے امریکی صدر بش نے کروائے تاکہ ۔۔۔‘ معروف امریکی اداکار نے اعلان کردیا، اور وجہ ایسی بتائی کہ امریکہ میں تہلکہ برپاہوگیا

’9/11 حملے امریکی صدر بش نے کروائے تاکہ ۔۔۔‘ معروف امریکی اداکار نے اعلان ...
’9/11 حملے امریکی صدر بش نے کروائے تاکہ ۔۔۔‘ معروف امریکی اداکار نے اعلان کردیا، اور وجہ ایسی بتائی کہ امریکہ میں تہلکہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ کی تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردی یعنی نائن الیون حملوں کے متعلق روز اول سے ہی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ اگرچہ ناقدین کا دائرہ خاصا وسیع ہے لیکن ان میں سے شاید ہی کوئی امریکی حکومت کے لئے ایسی پریشانی اور شرمندگی کا سبب بنا ہو جو معروف ہالی وڈ اداکار چارلی شین کے تہلکہ خیز بیانات نے پیدا کی ہے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق چارلی شین نے ببانگ دہل کہا ہے کہ وہ نہ صرف یہ سمجھتے ہیں کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تباہی کے متعلق امریکی حکومت کا موقف فراڈ پر مشتمل ہے بلکہ انہیں اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ اس وقت کے صدر جارج بش نے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹوئن ٹاورز کی تباہی کا حکم دیا تھا، کیونکہ وہ اس تباہی کو بہانہ بنا کر عراق پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو روہنگیا مسلمانوں کیلئے میدان میں آگئے، ایسا اعلان کردیا کہ مسلمانوں کے دل جیت لئے
چارلی شین نے جریدے ’ہالی وڈ رپورٹر‘ سے بات کرتے ہوئے کہا ”مجھے معلوم ہے کہ ان آراءکی وجہ سے میرے خلاف بہت کچھ کہا جارہا ہے لیکن یہ آراءصرف میری نہیں ہیں۔ یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں بطور قوم بیدار ہونے اور حقیقت کو جاننے اور تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔“
واضح رہے کہ چارلی شین ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے متعلق بنائی گئی تازہ ترین فلم کا بھی حصہ ہیں۔ انہیں اس فلم میں کام کرنے کی وجہ سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، تاہم تمام تر تنقید کے باوجود وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جو کہہ رہے ہیں اسے سچ مانتے ہیں لہٰذا کسی بھی قیمت پر اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔