’میرا وزن 117 کلو تھا، پھر روزانہ اس پھل کے 10دانے کھانا شروع کردئیے اور دیکھتے ہی دیکھتے ساری چربی غائب ہوگئی‘
اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے کہ اکثر اوقات کڑی ورزشیں اور مہنگا علاج بھی بے سود ثابت ہوتا ہے لیکن کینیڈا میں ایک لڑکی نے کھانے کی ایک چیز کے ذریعے اپنے وزن میں حیران کن حد تک کمی کر ڈالی ہے۔ اس کا یہ طریقہ یقینا دوسرے لوگوں کے لیے بھی رہنمائی کا باعث بنے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 26سالہ ایلا ریسیگا نامی اس لڑکی کا وزن بچپن سے ہی بڑھنا شروع ہو گیا تھا اور جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے تک 117کلوگرام تک جا پہنچا تھااور ایلا گوشت کا پہاڑ بن کر رہ گئی تھی۔ ڈاکٹروں نے اسے خبردار کیا تھا کہ اس کا وزن اسی رفتار سے بڑھتا رہا تو اسے صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
’جسم کی چربی سے تنگ آکر میں نے یہ ایک چیز کھانا چھوڑ دی اور 41 کلو وزن کم کر ڈالا‘
ایلا نے وزن کم کرنے کے کئی طریقے اپنائے لیکن سب ناکام ہو گئے۔ پھر وہ اپنی آنٹی کے کہنے پر روزانہ گریپ فروٹ (سنگترے) کے 10دانے کھانے لگی اورروزانہ 5میل کی واک کرنے لگی۔ ان دو چیزوں کو اپنا معمول بنانے لینے پر اس کے وزن میں حیران کن کمی واقع ہونی شروع ہو گئی اور کچھ ہی عرصے میں اس کا وزن 32کلوگرام تک کم ہو گیا۔ ایلا کا کہنا ہے کہ ”جب اس قدر وزن کم ہونے پر میں اپنے ڈاکٹرکے پاس گئی تو اسے یقین ہی نہیں آ رہا تھا۔ اب میں یوگا بھی کرتی ہوں اور اپنی خوراک بھی محدود کر لی ہے۔ موٹاپے کے باعث میری زندگی اجیرن ہو گئی تھی۔ میں اپنی آنٹی کی مشکور ہوں کہ اس کے مشورے کی وجہ سے میں نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہو گئی ہوں۔“