پاکستان صنعتی وژن کے مطابق توانائی منصوبوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف )نے کہا ہے کہ پاکستان صنعتی وژن کے مطابق توانائی منصوبوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سی پیک کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔اس سلسلے میں میانوالی میں340 واٹ کے چشمہ ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح خوش آئند ہے۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے توانائی بحران اور لو ڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔جوہری توانائی کے مزید منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔گوادر کی بندرگاہ بھی تکمیل کے آکری مراحل میں ہے۔ توانائی بحران کے خاتمہ سے پیداواری لاگت میں کمی ہو گی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا اور صنعتی لحا ظ سے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمرہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
بجلی کی صورتحال بہتر ہے اورلوڈشیڈنگ حکومت کے وعدوں کے مطابق نومبر2017 میں ختم ہو جائے گی۔ترقی کی شرح پانچ فیصد سے تجاوز کرگئی ہے جو اس سال چھ فیصد کے لگ بھگ ہو جائی گی۔