امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں معمولی اضافہ ہوا جس کی وجہ آئندہ دوہفتوں کے دوران موسم معتدل کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اکتوبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 2.8 سینٹ (0.9 فیصد) بڑھ کر 3 ڈالر فی برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے گیس کی یومیہ کھپت 68.1 ارب مکعب فٹ یومیہ رہی جو رواں ہفتے کم ہوکر 66.6 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کی توقع ہے۔