اگست کے دوران میکسیکو میں افراط زر کی شرح 6.6 فیصد رہی

اگست کے دوران میکسیکو میں افراط زر کی شرح 6.6 فیصد رہی

میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکو نے کہا ہے کہ اگست کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح 6.6 فیصد رہی جو 16 سال کی بلند ترین سطح اور اس کی وجہ اشیائے خوراک اور توانائی کی مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ عالمی میڈیا نے ہفتہ کو میکسیکو کے قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ اگست کے دوران اشیائے خوراک کے نرخوں میں 2.06 فیصد اور توانائی کے نرخوں میں 0.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افراط زر کی شرح میں حالیہ اضافہ 2001 ء کے شرح 6.95 فیصد کے بعد اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

مزید : کامرس