شرمائی پن بجلی منصوبہ پر تعمیراتی کام جاری ، منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا

شرمائی پن بجلی منصوبہ پر تعمیراتی کام جاری ، منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا

پشاور(آئی این پی ) دیر بالا میں شرمائی پن بجلی منصوبہ پر تعمیراتی کام جاری ، منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا،150 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا ۔خیبرپختونخوا توانائی کی ترقی کے ادارے کے مطابق منصوبہ 45 ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل کیاجائے گا ۔منصوبے میں بجلی کی پیداوار کیلئے دریائے پنجگورہ کے پانی کا رخ موڑنے کیلئے سات کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر بھی شامل ہے ۔منصوبہ تکمیل کے بعد ایک سو پچاس میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا ۔

خبرنمبر39۔۔۔۔۔۔ 09ستمبر2017

مزید : کامرس