فیصل آباد چیمبرانتخابات‘ ایسوسی ایٹ کلاس کی 7 نشستوں کیلئے پولنگ 13 ستمبر کو ہو گی

فیصل آباد چیمبرانتخابات‘ ایسوسی ایٹ کلاس کی 7 نشستوں کیلئے پولنگ 13 ستمبر کو ...

فیصل آباد(آن لائن) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے انتخابا ت برائے سال 2017-18 کیلئے ایسوسی ایٹ کلاس کی سات نشستوں کیلئے پولنگ 13 ستمبر 2017 کو ہو گی تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی جبکہ کارپوریٹ کلاس کیلئے تمام سات امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں لہٰذا 12 ستمبر 2017 کو اس کیٹیگری کیلئے پولنگ نہیں ہوگی۔ آن لائن کے مطابق فیصل آباد چیمبر کے انتخابا ت برائے سال 2017-18 ء کیلئے میں تمام انتظامات مکمل کرلیا گیا فیصل آباد چیمبر کے ممبران کی تعداد 5ہزار کے قریب بتایا جاتی ہے جبکہ 2006ء کیلئے بعدووٹ کے ذریعے انتخابات ہونے جارہے یادرہے کی نیشنل گروپ میاں ادریس (ستارکیمیکل)ہی کاقبضہ چلا آرہا تھا اور فونڈر گروپ نے بائیکاٹ کررکھا تھا لیکن اب انہوں نے ایسوسی ایٹ کلاس کی سات نشستوں کے اپنے امیدواران کا اعلان کررکھا جس کے بعد ایسوسی ایٹ کلاس کی سات نشستوں کیلئے پولنگ 13 ستمبر 2017 کو ہو گی ، اس کیٹیگری کے عاصم منیر نیاز احمد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں ۔ جبکہ محمد شہباز خاں کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا ہے لہٰذا مندرجہ ذیل سات امیدواربلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ان میں احتشام جاوید، ذیشان علی نورانی ، شیخ حسن منور، عمران محمود ، عبدالحق ، حلیم اختر ملک ، اظہر وقار شامل ہیں۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی سات نشستوں کیلئے کل 22 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے ان میں سے شیخ محمد سعید ، علی اکبر ، نعیم اللہ خاں نیازی ، شاہد محمود ، ثناء اللہ خاں نیازی اور محمد سعید اقبال نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔ اس طرح بقیہ سولہ امیدواروں شبیر حسین چاولہ، رانا فیاض احمد ، امجد علی امجد ، سید خالد محمود ۔شاہد ممتاز باجوہ ، میاں تنویر احمد ، ملک منظور مقبول، طاہر یامین، شیخ محمد کاشف، محمد سلیم اختر چوہدری ، شیخ ظہیر، تجمل حسین ، سید افتخار ارشد ، محمد علی ، الطاف حسین کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اس کیٹیگری کیلئے الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ 13 ستمبر 2017 کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے ممبران میاں آفتاب احمد، شاہد احمد شیخ اور حاجی محمد شفیع کے مطابق خواتین کی ایک نشست کیلئے واحد امیدوار محترمہ فرحت ناز آف میسرز بلال ٹریڈرز نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے لہٰذ ا وہ بھی بلا مقابلہ کامیاب ہوگئی ہیں اور اس کیٹیگری کیلئے بھی 14 ستمبر کو پولنگ نہیں ہوگی۔#/s#

مزید : کامرس