مسلمان اُمت کو روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے:ٹیکس ماہرین
لاہور (کامرس رپورٹر)میانمار مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ٹیکس ماہرین کی زبردست احتجاجی ریلی اور احتجاج کیا گیا،برما کی فوج آپس کی لڑائیاں، میانمار کی فوجی آمریتوں،سالویشن آرمی حکومتوں، بدھ مت سیاسی جماعتوں اور بُدھا لیڈرز کی آپس کی طویل چپقلشوں اور اختلافات ہمیشہ سے موجود رہے اور میانمار میں اندرونی لڑائیوں کے باعث خانہ جنگی کی صورتحال بھی رہی، لیکن مسلمانوں نے پُر امن کردار ادا کیا، حالیہ واقعات پر پوری مسلمان اُمت کو روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے اور انکی ہر سطح اور ہر فورم پر مدد کی جائے،سابق چیف کمشنر ایف بی آر چوہدری صفدر، ضیاء حیدر رضوی سابق صوبائی وزیر،عابد حفیظ عابد صدر گوجرنوالہ ٹیکس بار ، رانا منیر حسنین سابق صدر پاکستان ٹیکس بار ، بیر سڑ زرغام نعیم ، چئیر مین پاکستان ٹیکس فورم ذوالفقار خان ، ایگز یکٹو کمیٹی ممبر ہاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسو سی ایشن خواجہ ریاض حسین ،سابق صدر لاہور ٹیکس بار حبیب الرحمان زبیری ، ٹیکس ماہرین عاشق علی رانا،اجمل خان سابق صدر لاہور ٹیکس بار عائشہ افتخارقاضی ، سینئیر چارٹر اکاؤنٹنٹ ملک ہارون احمد ، محمد حسن قادری ٹیکس ماہر قوانین شفیق احمد چاولہ ، نعیم خان ، علی احسن رانا ،انیب انصاری، عامر قدیر ،شاہد عثمان لیگل ایڈوائزرا یف بی آر ، محمد فاروق شیخ سابق چےئر مین ایپلٹ ٹربیو نل ان لینڈ ایو ینو جاوید مسعود طاہر بھٹی ، سینئر نائب صدر اسلام آباد ، راولپنڈی ٹیکس بار سید تنصیربخاری ‘صدر لاہور ٹیکس بار چوہدری قمرالزمان ، نائب صدر شہباز صدیق، جنرل سیکرٹری عبدالوحید، فنانس سیکرٹری رانا مُبشر حسن، جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر سمیت دیگر نے کہا کہ تمام مسلمان ممالک سفارتی ، اخلاقی ، مالی اور سیاسی سطح پرمکمل سپورٹ کریں،