سونے کی تولہ قیمتوں میں اضافہ

سونے کی تولہ قیمتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( آن لائن) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر کے اضافے سے 1354 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر کے اضافے سے 1354 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب650 روپے اور 557 روپے کا نمایاں اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر53 ہزار 300اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر45 ہزار 685 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت30 روپے کے اضافے سے790 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے بڑھ کر 677.14 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی قدر کم اور شمالی کوریا کے ساتھ واشنگٹن کی کشیدگی کے نتیجے میں سونے میں سرمایہ کاری بڑھنا ہے۔#/s#
*****

مزید :

کامرس -