وینزویلا کا خام تیل،دیگر مصنوعات کی برآمد ڈالر سے ہٹ کر کرنسیوں میں کرنے کا فیصلہ

وینزویلا کا خام تیل،دیگر مصنوعات کی برآمد ڈالر سے ہٹ کر کرنسیوں میں کرنے کا ...

کراکس (اے پی پی) وینزویلا نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے تناظر میں وہ خام تیل اور دیگر مصنوعات کی برآمد ڈالر سے ہٹ کر دیگر کرنسیوں میں کرے گا۔صدر نکولس مادورو نے گزشتہ روز اپنے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ خام تیل اور دوسری مصنوعات کی برآمد ڈالر سے ہٹ کر کرنسیوں میں کی جائے جن میں چینی یوان، جاپانی ین، روسی روبل اور بھارتی روپیہ نمایاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو امریکی ڈالرسے ہٹ کر چلانا بھی ممکن ہے۔

اس کیلئے فوری طور پر مصنوعات کی برآمد کیلئے دوسری عالمی کرنسیوں کو بیناد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : کامرس