آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل

 ستمبر10 اتوار۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔ 

 برج ثور

 ستمبر10 اتوار۔ سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔والدین کی صحت کا خیال رکھیں۔ غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

 برج جوزا

 ستمبر10 اتوار۔ بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان  ہیں۔ غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔

 برج سرطان

 ستمبر10 اتوار۔ گھریلو حالات آپ کی توجہ کے متقاضی ہیں لہٰذا دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنے گھروالوں کو بھی کچھ وقت دیں۔ اپنی شریک حیات کے ساتھ کسی تقریب کا اہتمام کر سکیں گے۔

 برج اسد

 ستمبر10 اتوار۔ کاروبار  وسعت اختیار کر سکے گا اور آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے 

 برج سنبلہ

 ستمبر10 اتوار۔ مالی پوزیشن مزید مستحکم ہو سکے گی۔ ڈرائیونگ میں جلد بازی سے گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔زیادہ تر توجہ تخلیقی اور آرٹ کے کاموں کی طرف رہے گی۔ 

 برج میزان

 ستمبر10 اتوار۔ گزشتہ کی گئی پلاننگ سے گھریلو ماحول مزید خوشگوار ہو جائے گا۔ والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔ اساتذہ و بزرگوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

 برج عقرب

 ستمبر10 اتوار۔ ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔دوست مددگار رہیں گے۔

 برج قوس

 ستمبر10 اتوار۔ بہن بھائیوں اور دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات متاثر ہو سکتے ہیںجس کی وجہ سے ذہن منتشر رہے گا۔بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

 برج جدی

 ستمبر10 اتوار۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی ‘انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔ 

 برج دلو

 ستمبر10 اتوار۔ آج خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔  دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔

 برج حوت

 ستمبر10 اتوار۔ کاروباری معاملات مسائل کا شکار رہیں گے۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔بحث اور تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی کی صورت پیش آسکتی ہے۔ شخصیت میں نکھار آئے گا۔

مزید : مخفی علوم