پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے،ایشاء نور

پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے،ایشاء نور
پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے،ایشاء نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل ایشاء نورنے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہوئی معیاری فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی‘ فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے ۔ایشاء نورنے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ فلم’’راستہ کی ناکامی سے مایوس نہیں ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہوئی جب بھی مجھے کسی معیاری فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ضرور کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی فلم انڈسٹری میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں جس سے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن دکھائی دیتا ہے۔

مزید :

کلچر -