پہلے بین الاقوامی پاکستان پرسٹیج ایوارڈزکی نامزدگیوں کا اعلان

پہلے بین الاقوامی پاکستان پرسٹیج ایوارڈزکی نامزدگیوں کا اعلان

لاہور(فلم رپورٹر)آئی پی پی اے )بین الاقوامی پاکستان پرسٹیج ایوارڈز(کی جانب سے 17ستمبر کو منعقد کئے جانے والے پہلے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے آئی پی پی ایوارڈز میں پاکستان کی مشہور شخصیات شریک ہوں گی ۔نامزدگیاں 2016ء کی بہترین پرفارمنس کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔مجموعی طور پرویورز چوائس ایوارڈز 16کیٹیگریوں میں 23ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے ۔بیسٹ فلم 2016‘ بیسٹ ڈائریکٹر فلم‘ بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر/ایکٹریس فلم2016‘ بیسٹ ایکٹریس فلم‘ پاپولر ٹی وی ایوارڈز‘ بیسٹ ڈائریکٹر ٹی وی سیریل2016‘بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر/ ایکٹریس ٹی وی سیریل 2016 ‘بیسٹ ایکٹر ٹی وی سیریل2016‘آئی پی پی اے سٹائل آئیکون آف دی ائیر میل 2016‘ آئی پی پی اے سٹائل آئیکون آف دی ائیرفی میل 2016‘ آئی پی پی اے ماڈل آف دی ائیرفی میل‘آئی پی پی اے ڈیزائنر آف دی ائیر )کیٹیور(‘ آئی پی پی اے ڈیزائنر آف دی ائیر)لان(۔باقی سات خصوصی ایوارڈز سال گزشتہ میں ناقابل فراموش پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والوں کو دیئے جائیں گے۔چار کیٹیگریوں میں آئی پی پی اے اسٹار آف دی ائیر میل / فی میل 2016‘ آئی پی پی اے اسپورٹس پرسن آف دی ایئر 2016‘آئی پی پی اے بیسٹ جوڑی آف دی ائیر 2016(ٹی وی(‘آئی پی پی اے بیسٹ جوڑی آف دی ائیر2016(فلم(شامل ہیں۔باقی تین برطانیہ میں مقیم فیشن‘ بزنس اور کمیونٹی سروسز میں شاندار کامیابیاں حاصل کرنے والے پاکستانیوں کیلئے ہیں ۔

مزید : کلچر