اچھے اور معیاری کام کرنے کو اولین فوقیت دیتا ہوں،طاہر نوشاد

اچھے اور معیاری کام کرنے کو اولین فوقیت دیتا ہوں،طاہر نوشاد
 اچھے اور معیاری کام کرنے کو اولین فوقیت دیتا ہوں،طاہر نوشاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کے نامور کامیڈین طاہر نوشاد نے کہا ہے کہ اچھا اور معیاری کام کرنے کو اولین فوقیت دیتا ہوں ،تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دینے والے فنکار ہمیشہ عزت پاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر نئے ڈرامے میں اپنے پرستاروں کو منفرد نظر آؤں ۔طاہر نوشادنے کہاکہ دور حاضر کے ٹی وی ڈراموں میں گلیمر کے ساتھ کہانی اور کرداروں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔

جس کی وجہ سے عوام میں ان ڈراموں کی کی پسندیدگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی زندگی میں بڑا ملنسار اور سادہ طبیعت کا مالک ہوں چھوٹوں اور بڑوں سے بڑے احترام سے پیش آتا ہوں اور یہ ادب اور احترام مجھے میرے والدین نے سکھایا ہے ۔

مزید : کلچر