پاکستانی ڈرامے نے عوام کے ذہن تبدیل کردیئے،وسیم منظور

پاکستانی ڈرامے نے عوام کے ذہن تبدیل کردیئے،وسیم منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر ) اداکار و ماڈل وسیم منظور نے کہاہے کہ پاکستانی ڈرامے نے عوام کے ذہن تبدیل کردیئے ہیں ، اداکاروں کی بہترین اداکاری نے بھارتی ڈراموں کا کریز ختم کردیا گیا‘ پہلے ہم پڑوسی ملک کے کلچر کو دیکھتے ہوئے اسی کی جانب جا رہے تھے مگرہمارے لکھاریوں اور فنکاروں نے اپنی بہترین کارکردگی اور اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ وسیم منظورنے کہا کہ ڈرامہ کتناہی سنجیدہ ہواس میں مزاح کا پہلوبھی لازمی ہوناچاہیے کیونکہ ایک ہی موڈمیں اگرکسی بھی چیزکوپیش کیا جائے تو لوگوں کے ذہنوں پر بار گزرتا ہے۔
اس لئے ضروری ہے کہ مزاح بھی ڈرامے کاحصہ بنایاجائے۔

مزید :

کلچر -