مجھے بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے:صبا قمر

مجھے بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے:صبا قمر
 مجھے بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے:صبا قمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ صباقمر نے’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہ تو ایف بی آر سے کوئی نوٹس ملا ہے اور نہ ہی میرا گھرسیل کیا گیا ہے۔اس بارے میں میڈیا میں پھیلائی جانے و الی خبروں میں صداقت نہیں ہے کیونکہ یہ سب ایک شخص کی شرارت ہے جو پہلے بھی مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سب شبیر نامی ایک شخص کررہا ہے جو’’ ہم سب امید سے ہیں‘‘کے دور میں میرے پاس چیک وغیرہ لایا کرتا تھا ،مجھے نہیں پتہ کہ اسے مجھ سے کیا دشمنی ہے۔،کچھ عرصہ پہلے اس نے 160اسی 160طرح کا ایک نوٹس فیس بک پر لگادیا تھا، شبیر ان دنوں ایک چینل میں کام کررہا ہے لیکن کتنی گھٹیا حرکت ہے کہ اس نے ایک اور چینل پر میرے گھر کا نمبر بھی دے دیا اور اب مزے لے لے کر مجھے فون بھی کررہا ہے۔آپ اس طرح کسی کی پرائیویسی ڈسٹرب نہیں کرسکتے۔صبا قمر نے مزیدکہا کہ میرے ایف بی آرکے تمام معاملات کلیئر ہیں اور میں اپنے گھر میں بالکل آرام سے بیٹھی ہوئی ہوں لیکن جو لوگ مجھے بدنام کررہے ان کے خلاف قانونی کارروائی ضرورکروں گی۔

مزید :

کلچر -