پاکستانی فلموں میں معیاری کام کرنے کی خواہش ہے،راجو سمراٹ

پاکستانی فلموں میں معیاری کام کرنے کی خواہش ہے،راجو سمراٹ
 پاکستانی فلموں میں معیاری کام کرنے کی خواہش ہے،راجو سمراٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) معروف کوریوگرافر راجو سمراٹ نے کہا ہے کہ تھیٹر کی دنیا میں اپنا نام کمانے کے بعد سلو ر سکرین ٹارگٹ ہے ،خواہش ہے کہ پاکستان کی معیاری فلموں میں کام کروں ۔راجو سمراٹ نے کہا کہ بھارتی منفی پروپیگنڈے کی حامل ان متنازعہ فلموں کا جواب فلموں سے دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو چپ کروانے کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو میدان میں آنا ہوگا ۔
اور کارگل سمیت کشمیر کے موضوع پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔میرے درجنوں شاگردوں نے رقص کے شعبہ میں بے پناہ نام کمایا ہے ۔ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔

مزید :

کلچر -