ہمارے ملک میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے،اداکارہ نشاء خان

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل نشاء خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے لیکن کوئی مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں ہے جہاں اس ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرکے ان کے فن میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے۔ نشاء خان نے کہا کہ اب حالات اچھے ہیں اور تسلسل کے ساتھ فلمیں بن رہی ہیں پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک اور روشن ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنی فلموں اورٹی وی کے ذریعہ لوگوں تک ایک مثبت پیغام پہنچائیں کہ ہمیں اپنی اس ملک کی بہتری کے لئے کیا کچھ کرنا ہے، دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے ذوق وشوق سے دیکھے جاتے ہیں۔