زین احمدکی پیشکش سٹیج ڈرامہ ’’ہیر رانجھا‘‘کا شاندار آغاز

زین احمدکی پیشکش سٹیج ڈرامہ ’’ہیر رانجھا‘‘کا شاندار آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)دی سٹیزنز فاونڈیشن The Citizens Foundation) ( اور زین احمدکی پیشکش سٹیج ڈرامہ ’’ہیر رانجھا‘‘کا شاندار آغازگزشتہ روزشروع ہونے والا تھیٹر ڈرامہ 11ستمبر تک کراچی جاری رہے گا۔ پیار ،محبت اور عشق کی لازوال داستان ہیر رانجھا کی کہانی مشہور صوفی شاعر وارث شاہ کے کلام سے متاثر ہے ، جسے بعد میں اُردو کے نامور ادیب کیفی عظمی نے تحریر کیا ۔زین احمدکا تعلق نیشنل اکڈمی آف پرفارمنگ آرٹز (NAPA) سے ہے جو کہ اس ڈرامے کے ہدایتکار ہیں جبکہ معروف اداکارہ صنم سعید( ہیر) ، سمینہ احمد (ہیر کی ماں) اور ارشد محمود (ہیر کے باپ) کا کردار ادا کرہے ہیں۔
، ڈرامے کے شرکاء صنم سعید کے براہ راست گانوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے، ڈرامے میں 1970کی مشہور بالی ووڈ فلم 'ہیر رانجھا'کے میوزک کو نیگل بوبی جدت کے ساتھ پیش کریں گے۔
، کراچی میں جاری تھیٹر ڈرامے کو رواں ماہ لاہور اور فیصل آباد میں بھی پیش کیا جائے گا۔’’ہیر رانجھا‘‘ کے ڈائریکٹر زین احمد کا کہنا ہے کہ لوک داستان پر مبنی اس کہانی کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سٹیج اور سینما پر پیش کیا جاچکا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس بار لوگوں کی توقعات سے بڑھ کر پیش کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،کیفی اعظمی کے لکھے اس ڈرامے کو جب میں نے کرنے کا فیصلہ کیا تو بالی ووڈ کی پنجابی فلم ہیر رانجھاکے گانے کا انتخاب کیا، اس میوزیکل اردو ڈرامے کو پیش کرنے میں مجھ سمیت میری پوری کاسٹ کی سخت محنت شامل ہے، امید ہے ناظرین کو ہماری یہ کاوشش ضرور پسند آئے گی، زین احمد نے بتایا کہ یہ لوک کہانیاں ہمارا ثقا فتی اثاثہ ہیں ، اس ڈرامے کا مقصد ہما ری نئی نسل کو ان کہانیوں سے روشناس کروانا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کے غریب بچوں کی تعلیم کے لیے امداد جمع کرنا ہے۔دی سٹیزنز فاونڈیشن (TCF) ایک فلاحی ادارہ ہے جس کی تعلیم کے شعبہ میں بے پناہ خدمات ہیں اس ادارے کے ساتھ منسلک ہونا یقناً میری اور میری ٹیم کے لئے فخر کی بات ہے ۔ہیر رانجھا ایک لازوال محبت کی کہانی ہے جس کی مثا ل آج کل مشکل سے ہی ملتی ہے اور آج بھی لوگ اس کا تذکرہ کرتے ہیں۔ یہ قصہ جھنگ کی ہیر اور تختِ ہزارہ کے رانجھا کا ہے جنہیں محبت میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ رانجھا کو پہلی نظر میں ہی ہیر سے محبت ہو جاتی ہے، ہیر کو بھی رنجھا اچھا لگتا ہے ۔ لیکن جب اسے یہ پتالگتا ہے کہ رانجھا دشمن قبیلے کا ہے تو وہ پیچھے ہٹتی ہے مگر پھر محبت کے ہاتھوں ہار جاتی ہے۔ دونو ں ایک دوسرے کے بغیرنہیں رہ پاتے اور وعدہ کرتے ہیں کہ آخری وقت تک اپنی محبت کے لئے لڑیں گے۔ اس جنگ میں جیت کس کی ہوگی یہ جاننے کیلئے تھیٹر تشریف لائے ۔

مزید :

کلچر -