صومالیہ میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ، الشباب کا ایک جنگجو ہلاک
موغادیشو(این این آئی)صومالیہ میں کیے گئے ایک امریکی فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم الشباب کا ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ دارالحکومت موغادیشو سے 270 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع علاقے براوے میں کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں الشباب کا جنگجو ہلاک ہوا ہے تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا ہلاک جنگجو الشباب کا کوئی سینیئر کمانڈر تھا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے اس طرز کا یہ دوسرا فضائی حملہ ہے اوراس طرح وہاں ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کی تعداد 4ہو گئی ہے۔
برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مارچ آج پلاسا کتالونیا میں ہوگا