پیپلز پارٹی کا سیاسی مستقبل روشن ہو چکاہے،افنان صادق بٹ
لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120 کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کرینگے کہ نواز خاندان کا سیاسی مستقبل تاریک اور پاکستان پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہوچکا ہے افسوس کی بات ہے کہ سرکاری ادارے مریم نواز کی الیکشن میٹنگز میں ذاتی ملازموں کا کردار ادا کرتے ہوئے انہیں ہرممکن سہولت فراہم کررہے ہیں اور الیکشن کمیشن اس کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف حلقہ این اے 120میں ملکی سرمایہ پانی کی طرح بہایا جارہا ہے تو دوسری جانب پنجاب حکومت دھڑا دھڑ یہاں پر نوکریوں کے دروازے بھی کھول رہی ہے سرکاری وسائل استعمال کرکے ووٹرز کو خریدا جارہا ہے ۔