(ن) لیگ نے ملک کو مہنگائی ،بیروز گاری کے سوا کچھ نہ دیا،عدنان گورسی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری عدنان سرور گورسی نے حلقہ این اے120 میں ڈورٹوڈور الیکشن مہم میں ووٹرز سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے کر پشن اور لوٹ مار کرکے پاکستان کو تباہی و بربادی ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا ہے اس لیے اب وقت آچکا ہے کہ اس حلقہ کے غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے (ن) لیگ کو اس حلقہ کی سیاست سے بھی نکال باہر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اس حلقہ میں سرکاری مشینری کے ناجائز استعمال کی ہر گز بھی اجازت نہیں دی جائیگی ضمنی انتخا با ت کی انتخابی مہم میں مریم نواز صاحبہ سرکاری مشینری کو استعمال کررہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہئے عوام اب( ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کسی فر یب کا شکا رنہیں ہو نگے حلقہ کے عوام اپنے ووٹ کی طا قت سے انہیں مستر د کر دیں گے جیت تیر اور بے نظیر شہید کی ہو گی۔