این اے 120کا ضمنی الیکشن بادشاہت کا خاتمہ کر دیگا،اشرف بھٹی

این اے 120کا ضمنی الیکشن بادشاہت کا خاتمہ کر دیگا،اشرف بھٹی

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ این اے 120کا ضمنی الیکشن بادشاہت کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دے گا اور اس حلقہ میں کامیابی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے جیالے فیصل میر کی ہو گی ۔وہ فیصل میر کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف لاہور کے حلقے این اے 120 سے مختلف اوقات میں تین مرتبہ جیتے لیکن یہاں کے لوگوں کو انہوں نے پینے کا صاف پانی تک مہیا نہیں کیا ۔ انہوں نے یہاں کے لوگوں سے ووٹ تو حاصل کر لئے لیکن پلٹ کر اس حلقہ کی عوام تک کبھی نہیں دیکھا اور اب پوری شریف فیملی احتساب کے ڈر سے لندن فرار ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی بڑے میاں کی بعد اب چھوٹے میاں کی باری بھی آنے والی ہے اگر میاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں یہاں کے مسائل حل کئے ہوتے تو آج ان کی بیٹی مریم نواز کواپنی والدہ کی بیماری کا بتا کرووٹ نہ مانگنے پڑتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1