مودی کی میانمار آمد،بہادر شاہ ظفر کے مزارپر حاضری،چادرچڑھائی
ینگون(این این آئی)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی جب میانمار (برما) کے دو روزہ دورے پر ینگون گئے تو وہ مغل سلطنت کے آخری تاجدار بہادر شاہ ظفر کے مزار پر بھی گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی جب میانمار (برما) کے دو روزہ دورے پر ینگون گئے تو وہ مغل سلطنت کے آخری تاجدار بہادر شاہ ظفر کے مزار پر بھی گئے۔بھارتی وزیراعظم نے وہاں کچھ دیر قیام کیا اورقبر پر چادرچڑھائی۔