سعودی عرب اور قطر میں مذاکرت شروع ہونے سے پہلے ہی کھٹائی میں پڑگئے

سعودی عرب اور قطر میں مذاکرت شروع ہونے سے پہلے ہی کھٹائی میں پڑگئے

ریاض ( آن لائن) سعودی عرب نے قطر پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ قطر کی جانب سے ٹیلی فونک بات چیت سے متعلق حقائق مسخ کیے گئے، پوزیشن واضح نہ ہوئی تو مذاکرت نہیں ہوں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن الثانی نے سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون کیا۔ امیر قطر نے مذاکرات شروع کرنے کی خواہش کا اظہارکیا، جس کا محمد بن سلمان کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا، تاہم قطری میڈیا پر خبر آتے ہی سعودی عرب نے وضاحت طلب کرلی۔

مزید : عالمی منظر