مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم نے مخالفین کے اوسان خطا کردیئے ،شکیلہ لقمان

مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم نے مخالفین کے اوسان خطا کردیئے ،شکیلہ لقمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)رکن قومی اسمبلی شکیلہ لقمان چوہدری نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120 میں مسلم لیگ ن کی شاندار انتخابی مہم نے مخالفین کے اوسان خطا کردیئے ہیں ۔ تبدیلی کے کھوکھلے نعروں لگانے والوں کو تاریخی شکست دیں گے ۔ شریف برادران کی سیاسی تاریخ ملکی تعمیر وترقی کے شاندار کارناموں سے عبارت ہے۔اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ این اے 120 سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے شیروں کا گڑھ ہے ۔ 17 ستمبر کا سورج مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ انشااللہ مسلم لیگ ن تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔