تیر ایک ہی وار میں شیر اور بلے کا صفایا کرے گا ،فیصل میر

تیر ایک ہی وار میں شیر اور بلے کا صفایا کرے گا ،فیصل میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں نامزد امیدوار فیصل میر نے کہا ہے کہ الیکشن مہم میں پارٹی کارکنان کا جوش و خروش اور جذبہ دیدنی ہے عوام کی طرف سے پیپلزپارٹی کو بھرپور رسپانس مل رہا ہے تیر ایک ہی وار میں شیر اور بلے کا صفایا کرے گا ۔وہ اپنے حلقہ انتخاب بتی چوک اور آزادی چوک کے پاس پارٹی کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔فیصل میر نے کہا کہ ضمنی الیکشن اور 2018 میں پیپلزپارٹی کے دشمنوں کو شکست فاش ہوگی ریگل چوک مال روڈ پر مشعل بردار ریلی نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ لاہور آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک مضبوط قلعہ ہے ۔
اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے داتا دربار بازار میں بھی ڈور ٹو ڈور الیکشن کیمپین کی اس موقع پر حلقہ کے لوگ (ن) لیگ پر برس پڑے اور ان کا کہنا تھا کہ یہاں سے منتخب ہونے والے بلال یاسین نے بھی پلٹ کر کبھی ہماری طرف نہیں دیکھا اور نہ ہی یہاں کی نشست سے وزیراعظم منتخب ہونے والے نواز شریف نے کبھی حلقہ کا رخ کیا اور اب جب مریم نواز کو اپنی والدہ کلثوم نواز کے لئے ووٹوں کی ضرور ت ہے تو انہیں داتا دربار حاضری دینے کا بھی خیال آ گیا اس سے قبل ان کے والد کو علم ہی نہیں تھا کہ داتا دربار جیسی معتبر ہستی بھی ان کے حلقہ میں ہے ۔ا